ٹیوٹا نے اپنی مشہور زمانہ گاڑی کی قیمت میں بڑی کمی کا اعلان کر دیا
لاہور (قدرت روزنامہ)انڈس موٹرز نے اپنی مشہور گاڑی ’ کرولا کراس‘ کی پہلی سالگرہ کے موقع پر صارفین کیلئے قیمت میں بڑی کمی کا اعلان کر دیاہے جو کہ محدود محدت کیلئے ہو گی ۔
تفصیلات کے مطابق ٹیوٹا پاکستان نے فیس بک کے آفیشل پیج پر جاری پیغام میں کہا کہ گاڑی کی قیمت میں 8لاکھ روپے سے 9 لاکھ روپے تک کمی کر دی گئی ہے ، قیمت میں کمی گاڑیوں کی محدود تعداد پر کی گئی ہے ۔
کمپنی کی جانب سے کرولا کراس ایچ وی ہائی (Corolla Cross HV High) کی قیمت 98 لاکھ 49 ہزار روپے سے کم کر کے 89 لاکھ 99 ہزار روپے کر دی گئی ہے ، اس گاڑی کی قیمت میں 8 لاکھ 50 ہزار روپے کمی کی گئی ہے ۔
ٹیوٹا نے کرولا کراس ایچ وی ایم آئی ڈی (Corolla Cross HV MID) کی قیمت میں 8 لاکھ روپے کمی کرتے ہوئے قیمت 85 لاکھ 99 ہزار روپے مقرر کر دی گئی ہے جبکہ اس سے قبل یہ گاڑی 93 لاکھ 99 ہزار روپے میں فروخت کی جارہی تھی ۔
انڈس موٹرز نے کرولا کراس پیٹرول ہائی (Corolla Cross Petrol High) کی قیمت میں 9 لاکھ روپے کی کمی کر دی ہے جس کے بعد قیمت 88 لاکھ 99 ہزار روپے سے کم ہو کر 79 لاکھ 99 ہزار روپے ہو گئی ہے ۔
کمپنی نے کرولا کراس پیٹرول لو (Corolla Cross Petrol Low) کی قیمت 9 لاکھ کم کرتے ہوئے 72 لاکھ 99 ہزار روپے کر دی ہے جبکہ اس سے قبل یہ گاڑی 81 لاکھ 99 ہزار روپے میں فروخت ہو رہی تھی ۔