پارلیمنٹ سے پی ٹی آئی کے اراکین کی گرفتاری، سارجنٹ ایٹ آرمزسمیت 4 سیکیورٹی اہلکارمعطل
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پارلیمنٹ سے پی ٹی آئی کے اراکین اسمبلی کی گرفتاری پراسپیکرقومی اسمبلی نے کارروائی کرتے ہوئے سارجنٹ ایٹ آرمزسمیت 4 سیکیورٹی اہلکاروں کو معطل کردیا ہے۔
پارلیمنٹ کی حدود سے تحریک انصاف کے اراکین قومی اسمبلی کی گرفتاریوں کے معاملے میں پارلیمنٹ کی سیکیورٹی میں ناکامی پراسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے سارجنٹ ایٹ آرمز اشفاق اشرف سمیت 4 دیگر اہلکاروں کو 4 ماہ کے لیے معطل کردیا ہے۔