خیبر پختونخوا

خیبر پختونخوا ریونیو اتھارٹی نے دو ماہ میں 7 ارب سے زائد ٹیکس جمع کرلیا


پشاور(قدرت روزنامہ)مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا ریونیو اتھارٹی نے دو ماہ میں 7 ارب 17 کروڑ روپے ٹیکس جمع کرلیا جو گزشہ سال کے مقابلے میں 45 فیصد زیادہ ہے۔
مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم نے پشاور میں خیبرپختونخوا ریونیو اتھارٹی (کیپرا) کے ہیڈکوارٹر کا دورہ کیا۔ مزمل اسلم نے کیپرا صحن میں شجر کاری مہم کے تحت پودا لگایا۔
مزمل اسلم نے کہا کہ ٹیکس چوری میں ملوث افراد اور اداروں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی ۔ سیلز ٹیکس ان سروس چوری میں عوام کی مدد بھی لے جائے گی ۔ انہوں نے ٹیکس چوروں کو خبردار کیا کہ وہ قانونی کی گرفت سے نہیں بچ سکیں گے۔
مزمل اسلم نے کہا کہ کیپرا نے دو ماہ میں ریکارڈ 7 ارب 17 کروڑ کے محاصل جمع کئے جو گزشتہ سال کے محاصل کے مقابلے میں 45 فیصد زیادہ ہیں ۔ مشیر خزانہ نے بتایا کہ کیپرا کو رواں سال 10 ارب روپے کا زیادہ ٹارگٹ دیا گیا ہے، گزشتہ سال کے محاصل 35 ارب روپے تھے۔

متعلقہ خبریں