کرکٹر عبدالرزاق اور بھارتی اداکارہ تمنا بھاٹیا کی دوستی کی خبریں، اصل معاملہ کیا ہے؟


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بھارتی اداکارہ تمنا بھاٹیا جنہوں نے ہندی، تامل اور تیلگو فلموں میں یکساں مقبولیت حاصل کی ہے ان کی پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق آل راؤنڈر عبدالرزاق سے تعلقات کی خبریں بھی ایک بار پھر منظرِ عام پر آ رہی ہیں۔ مختلف رپورٹس میں یہ دعویٰ بھی کیا گیا کہ تمنا بھاٹیا کے والدین اداکارہ پر جلد شادی کرنے کے لیے دباؤ بھی ڈال رہے ہیں۔
اداکارہ تمنا بھاٹیا اپنی لو لائف کے لیے بھی سرخیوں میں رہتی ہیں، ان کی عبد الرزاق کے ساتھ ایک تصویر بھی وائرل ہوئی تھی جو زیورات کی دکان میں لی گئی تھی، تب سے صارفین کا خیال تھا کہ دونوں جلد شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے لیکن حقیقت اس کے برعکس نکلی۔ تمنا اور عبدالرزاق 2017 میں جیولری شاپ کے افتتاح کے لیے دبئی میں موجود تھے۔ لیکن اب اداکارہ ساتھی اداکار وجے ورما کے ساتھ تعلق میں ہیں۔
واضح رہے کہ معروف اداکارہ حال ہی میں نجی پوڈکاسٹ میں بطور مہمان شریک ہوئیں، جہاں انہوں نے اپنی پروفیشنل زندگی سے متعلق گفتگو کرنے کے ساتھ محبت میں دھوکا کھانے سے متعلق بھی مداحوں کو آگاہ کیا۔
اداکارہ کا دوران انٹرویو کہنا تھا کہ زندگی میں انہوں نے دو بار دل ٹوٹنے کا تجربہ کیا ہے جو ان کی ذاتی ترقی کے لیے انتہائی اہم تھے۔ اداکارہ نے دل ٹوٹنے کا تجربہ شیئر کیا مگر انہوں نے ان لوگوں کے نام نہیں شیئر کیے جن کی وجہ سے انہیں تکلیف پہنچی۔
اداکارہ تمنا نے گزشتہ سال جون میں ’لسٹ اسٹوریز 2‘ کے ساتھی اداکار وجے ورما کے ساتھ اپنے تعلق کی تصدیق کی تھی۔ دونوں کو گزشتہ کئی ماہ تک ایک ساتھ دیکھا گیا اور اسی باعث دونوں کے افیئر کی خبریں بھارتی میڈیا میں سرگرم تھیں، لیکن دونوں کی جانب سے اس حوالے سے کوئی وضاحت نہیں دی گئی تھی۔