پاکستان میں جلد فٹبال کی ترقی کے لیے جامع پلان کے نفاذ کا آغاز کریں گے، شہباز شریف


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہباز شریف نے فٹ بال کے فروغ کے لیے ہر ممکن اقدامات کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت جلد ہی اس حوالے سے جامع منصوبہ پیش کرے گی۔
وزیراعظم عمران خان نے ناروے کپ 2024 میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والی اسٹریٹ چائلڈ فٹ بال ٹیم سے ملاقات میں متعلقہ حکام کو ڈپارٹمنٹل کھیلوں کو مکمل طور پر بحال کرنے اور رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی۔
انہوں نے کہا کہ اسٹریٹ چائلڈ فٹ بال ٹیم کی شاندار کارکردگی اس حقیقت کو ظاہر کرتی ہے کہ اگر پاکستانی نوجوانوں کو مناسب مواقع دیے جائیں تو وہ عالمی سطح پر اپنی صلاحیتوں کو ثابت کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
وفد میں کیپٹن محمد عدیل، ٹاپ اسکورر محمد کاشف، ٹیم منیجر سید محمد اویس، مسلم ہینڈز کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر سید جاوید گیلانی، ڈائریکٹر گلوبل آپریشنز ارسلان نصرت اور کمیونیکیشن ڈائریکٹر محمد ریحان طاہر شامل تھے۔
کھلاڑیوں کو پاکستان کا روشن ستارہ قرار دیتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان اسٹریٹ چائلڈ فٹ بال ٹیم ملک کا نام روشن کر رہی ہے۔ انہوں نے پاکستان اسٹریٹ چائلڈ فٹ بال کے فروغ میں مسلم ہینڈز کے کردار کو بھی سراہا۔
کھلاڑیوں نے وزیر اعظم کی میزبانی کرنے اور کھیل میں ان کی کامیابی پر حوصلہ کرنے پر شکریہ ادا کیا۔ مسلم ہینڈز کے نمائندگان نے وزیراعظم کو پاکستان سمیت دنیا بھر میں اسٹریٹ فٹ بال کے فروغ میں تنظیم کے کردار سے آگاہ کیا۔
اجلاس میں وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ، وزیر مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی شازہ فاطمہ خواجہ، چیئرمین پی ایم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان، وزیراعظم کی کوآرڈینیٹرز رومینہ خورشید عالم اور بدر شہباز اور سینئر افسران نے شرکت کی۔