ہونڈا موٹر سائیکل کا نیا سی جی 125 گولڈ ماڈل قسطوں پر بھی دستیاب، قیمت کیا ہے؟


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)گاڑیاں بنانے والی کمپنی ہونڈا نے موٹرسائیکل کا نیا ماڈل سی جی 125 گولڈ لانچ کردیا ہے۔
حال ہی میں ہونڈا نے گرافک ڈیزائن میں بڑی تبدیلی کے ساتھ تمام ویریئنٹس کے لیے اپنے نئے ماڈل کی نقاب کشائی کی ہے، کمپنی نے تقریب کے دوران موٹر سائیکل کے ماڈل ہونڈا سی جی 125 گولڈ 2025 کی بھی نقاب کشائی کی۔
ہونڈا موٹرسائیکل CG 125 اپنی پائیداری، بھروسے اور ایندھن کی کارکردگی کے لیے جانا جاتا ہے، موٹر سائیکل کا معیار اور حصوں کی دستیابی اس کی فروخت کو بڑھاتی ہیں، لوگ اس موٹر سائیکل کو اس کی آسان دیکھ بھال اور تیز رفتاری کی وجہ سے بھی ترجیع دیتے ہیں۔
اس میں 4 اسٹروک 125 cc OHV ایئر کولڈ انجن، 5 اسپیڈ ٹرانسمیشن کے ساتھ سیلف اسٹارٹ اور کِک اسٹارٹ دونوں خصوصیات ہیں۔
ہونڈا موٹر سائیکل سی جی 125 گولڈ کی قیمت کیا ہے؟
ستمبر 2024 تک ہونڈا سی جی 125 گولڈ کی قیمت پاکستان میں 2 لاکھ 92 ہزار 900 روپے ہے، جو ملک کے تمام شہروں میں یکساں قیمت ہے، اس سے پہلے ماڈل کی قیمت 2 لاکھ 82 ہزار 900 تھی، اس طرح نئے ماڈل کی قیمت پرانے ماڈل کے مقابلے میں 10 ہزار روپے زیادہ ہے۔
قسطوں پر بھی دستیاب
ہونڈا موٹرسائیکل کا مذکوہ نیا ماڈل قسطوں پر بھی دستیاب ہے، جو خریداد میزان بینک سے آسان اقساط پر خرید سکتے ہیں۔
میزان بینک نے 3 سال کی آسان اقساط پر ہونڈا سی جی 125 گولڈ فروخت کے لیے پیش کیا ہے، تاہم خریدار ایک سالہ اقساط پر بھی یہ موٹرسائیکل خرید سکتے ہیں۔
ایک سالہ اقساط کے پلان کے تحت خریدار کو پیشگی 89 ہزار 670 روپے ادا کرنے ہوں گے، جس میں 1800 روپے پراسیسنگ کے بھی شامل ہیں، خریدار کو 20 ہزار 495 روپے قسط کی صورت میں ماہانہ وار ادا کرنے ہوں گے۔