دکی ،کلینک میں فائرنگ سے لیڈی ڈاکٹر زخمی
دکی(قدرت روزنامہ)دکی میں مسلح شخص کی فا ئرنگ سے لیڈی ڈاکٹر زخمی ہو گئی ہے ۔پو لیس کے مطابق گزشتہ روز دکی میں نجی کلینک میں مسلح افراد نے فائرنگ کر کے لیڈی ڈاکٹر ساجدہ کو زخمی کر دیا اور فرار ہو گئے ، زخمی لیڈی ڈاکٹر کو سول ہسپتال دکی منتقل کردیا گیا ہے پو لیس کے مطابق فا ئرنگ 2 مسلح موٹر سائیکل سواروں نے کی جبکہ زخمی ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ ڈیلوری کیس کے معاملے پر مریضہ کے شوہر نے فائرنگ کی جس سے وہ زخمی ہوگئی۔