خود کو انٹیلی جنس کا اہلکار ظاہر کرکے15 گاڑیاں کراچی پہنچانے والا ملزم آخر کار وندر میں گرفتار


حب(قدرت روزنامہ)انٹیلی جنس بیورو ایجنسی کا اہلکار ظاہر کر کے نان کسٹم ڈیوٹی پیڈ کابلی گاڑیاں کوئٹہ سے کراچی پہنچانے والا نوسر باز وندر پولیس کے ہتھے چڑھ گیا آئی بی اور بلوچستان کانسٹیبلری کے جعلی سرٹیفکیٹ اور کارڈ دکھا کر چیک پوسٹ اہلکاروں کو بیوقوف بناتا رہا اب تک 15سے زائد کابلی گاڑیاں پار کرچکا ہے پولیس کی ابتدائی تفتیش میں انکشاف اس سلسلے میں ایس ایچ او پولیس تھانہ وندر طارق جاموٹ کے مطابق گزشتہ روز وندر پولیس کی ناکہ کھاڑی چیک پوسٹ پر کوئٹہ کی طرف سے کراچی جانیوالی ایک آلٹو کار کو روک کر جب کار ڈرائیور سے گاڑی چیک کرانے کا کہا گیا تو کار ڈرائیور نے خود کو انٹیلی جنس بیورو کا خود کو ملازم کی حیثیت سے تعارف کرایا تاہم اہلکاورں نے مشکوک صورتحال کی بناء پر SHOوندر طارق جاموٹ کو آگاہ کیا جس پر ملزم جسکا نام محمد طاہر خان بتایا جاتا ہے کے حوالے سے متعلقہ ادارے سے تصدیق کی تو پتہ چلا کہ مذکورہ شخص کا جس کا وہ ملازم ہونے کا دعویدار ہے سے کوئی تعلق نہیں ہے پولیس کے مطابق ملزم کے قبضہ سے بلوچستان کانسٹیبلری کا بھی ایک جعلی کارڈ برآمد ہو ا ہے پولیس کے مطابق ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے پولیس کے مطابق ملزم نے ابتدائی تفتیش میں اس سے قبل بھی 15سے زائد کابلی گاڑیاں کراچی فی گاڑیاں 15ہزار روپے کے عوض پہنچانے کا انکشاف بھی کیا ہے