مینہ مجید وزیراعلیٰ کی مشیر برائے کھیل و امور نوجوانان مقرر


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)پاکستان پیپلز پارٹی کی رکن مینہ مجید بلوچ کو وزیراعلیٰ کی مشیر برائے کھیل و امور نوجوانان مقررکردیا گیا ۔ بدھ کو وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے پیپلز پارٹی کی رکن مینہ مجید بلوچ کو وزیراعلیٰ کی مشیر برائے کھیل و امور نوجوانان مقرر کردیا ہے ۔مینہ مجید کا عہدہ صوبائی وزیر کے برابر ہوگا ۔ مینہ مجید کی تقرری کے بعد بلوچستان کابینہ میں خواتین اراکین کی تعداد 3ہوگئی ۔