پاکستان میں سونے کی قیمت میں کمی ، تاریخ کی بلند ترین سطح سے نیچے آ گئی
کراچی (قدرت روزنامہ )پاکستان کی مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمتیں تاریخ کی بلند ترین سطح سے نیچے آ گئیں ہیں ۔
آل صرافہ اینڈجیولرزایسوسی ایشن کےمطابق آج مقامی مارکیٹ میں سونےکی قیمت میں ایک ہزار روپےکی معمولی کمی دیکھی گئی ہے،جس کےبعد 24 کیرٹ فی تولہ سونے کےقیمت ایک ہزار روپےکم ہوکر 2 لاکھ 63 ہزار روپے پر آگئی۔
اس کے علاوہ10 گرام سونے کے بھاؤ 857 روپے کی کمی سے 225480 روپے ہوگئے،دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کے دام 8 ڈالر سے کم ہوکر 2515 ڈالر پر ریکارڈ کیے جارہے ہیں۔