زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ، اعداد و شمار جاری
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ملکی زرمبادلہ کے ذخائر کے نئے اعداد و شمار جاری کر دیے۔
اعداد و شمار کے مطابق ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 6 ستمبر کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران 5.62 کروڑ ڈالربڑھے ہیں۔
اسٹیٹ بینک کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مذکورہ اضافے سے زرمبادلہ کے ذخائر 6 ستمبر تک 14.79 ارب ڈالر رہے۔
علاوہ ازیں اسٹیٹ بینک کے ذخائر 2.98 کروڑ ڈالر اضافے سے 9.46 ارب ڈالر جبکہ کمرشل بینکوں کے ذخائر 2.64 کروڑ ڈالر کے اضافے کے بعد 5.32 ارب ڈالر رہے۔