بلوچستان کابینہ نے پراسیکیوشن ایکٹ 2024 کی منظوری دے دی


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بلوچستان کابینہ نے پراسیکیوشن ایکٹ 2024 کی منظوری دے دی ہے۔
وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس ہوا،اجلاس میں صوبے کی دو جامعات کے وائس چانسلرز کی تقرری کے لیے سفارشات کی منظوری دی گئی۔
صوبائی کابینہ کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ لسبیلہ یونیورسٹی کے وائس چانسلر کی تقرری کے لیے انٹرویو کیا جائے گا۔
کابینہ نے وفاقی لیویز کے ملازمین کو صوبائی لیویز میں ضم ہونے اور ریٹائرمنٹ کے قریب اہلکاروں کو خاندان کا ایک فرد ملازمت کے لیے نامزد کرنے کا آپشن دیا ہے۔
مزید برآں صوبائی کابینہ نے بلوچستان پراسیکیوشن ایکٹ 2024 کی منظوری دے دی، بلوچستان ریونیو اتھارٹی کی ایڈوائزری کونسل میں تجدید و تبدیلی کی منظوری بھی دی گئی۔