الیکشن کمیشن اور وفاقی حکومت پی ٹی آئی اور اس کے قائدین کیخلاف کارروائی کریں، سندھ اسمبلی


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سندھ اسمبلی نے خط لکھ کر الیکشن کمیشن اور وفاقی حکومت کو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور اس کے قائدین کے خلاف کارروائی کی سفارش کی ہے۔
سندھ اسمبلی کی جانب سے لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ سندھ اسمبلی نے 10 ستمبر 2024 بروز منگل اپنے اجلاس میں قرارداد منظور کی ۔
میں کہا گیا کہ ایوان نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے اسلاآباد جلسہ میں دوران تقریر تضحیک آمیز ریمارکس کی شدید مذمت کی۔
سندھ اسمبلی کی جانب سے خط میں سفارش کی گئی ہے کہ الیکشن کمیشن اور متعلقہ ادارے پی ٹی آئی اور اس کے قائدین کے خلاف کارروائی کریں۔
واضح رہے کہ 8 ستمبر کو اسلام آباد میں سنگجانی کے مقام پر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے تقریر کرتے ہوئے دھمکی دی تھی کہ حکومت کو ڈیڈ لائن دیتے ہیں اگر 2 ہفتوں کے اندر ہمارے قائد کو رہا نہ کیا گیا تو خود رہا کریں گے۔ اپنے خطاب میں انہوں نے فوج، میڈیا اور خواتین سے متعلق بھی تضحیک آمیز الفاظ استعمال کیے تھے۔