آرٹ مقابلہ حوصلہ افزائی کے لیے تھا، نئے کرنسی نوٹ بین الاقوامی کمپنیاں ڈیزائن کر رہی ہیں، اسٹیٹ بینک
اسٹیٹ بینک نے نئے کرنسی نوٹوں کی سیریز سےمتعلق وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ جنوری میں آرٹ مقابلے کےساتھ نئے بینک نوٹوں کی سیریز کی ڈیزائننگ کا عمل شروع کیا گیا اور اس مقابلے کا مقصد فنکاروں کی حوصلہ افزائی کرنا اور بین الاقوامی سطح پر بہترین ڈیزائن کی تیاری میں عوام کو شامل کرنا تھا . ڈیزائنوں کا جائزہ ماہرین پر مشتمل کمیٹی نے لیا اور فاتح انٹریز کا اعلان 5 ستمبر کو کیا گیا تاہم مقابلے کےنتائج کو بعض حلقوں نے نئے نوٹوں کی سیریز کے ڈیزائنوں کی شارٹ لسٹنگ سے تعبیر کیا جبکہ ایسا نہیں ہے . نتائج کے اعلان کا مقصد محض فنکاروں کی کاوشوں کو سراہنا اور انعامات سے نواز نا تھا اور جن ڈیزائنوں کو فاتح قرار دیا گیا وہ بینک نوٹوں کی نئی سیریز کے لیے شارٹ لسٹڈ ڈیزائن نہیں ہیں . اسٹیٹ بینک نے واضح کیا کہ مجوزہ نئی سیریزکےحتمی ڈیزائن مسابقتی عمل کےذریعے معروف بین الاقوامی کمپنیاں ڈیزائن کر رہی ہیں اور یہ کمپنیاں دسمبر 2024 تک نئےڈیزائنز کے لیے اپنی تجاویز پیش کریں گی . . .