اوستا محمد، غیرت کے نام پر باپ نے بیٹی اور اس کے آشنا کو قتل کر دیا

اوستا محمد(قدرت روزنامہ)سیاہ کاری کے الزام میں باپ نے اپنی بیٹی اور اوراس کے آشنا کو قتل کر دیا تفصیلات کے مطابق جھل مگسی کے علاقہ لیویز تھانہ بارہجہ میں علی شیر مگسی نے اپنی بیٹی کوسیاہ کاری کے الزام میں اپنی بیٹی مسما فرزانہ کو اس کے مبینہ آشناحسین بخش مگسی کے ساتھ سیاہ کاری کے الزام فائرنگ کر کے قتل کر دیا اور قتل کر نے کے بعدفرار ہوگیا . اطلاع ملتے ہی لیویز فورس موقع پر پہنچ کر لاشوں کو قبضہ میں لیکر اسپتال روانہ کیااور ملزم کی تلاش شروع کر دی .

جبکہ لاش پوسٹ مارٹم کے بعد ورثا کے ہوالے کیا جوں ہی لاشیں گھر پہنچی تو کہرام مچ گیا . تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی . . .

متعلقہ خبریں