بولان میں وین کھائی میں گرگئی،7 افراد زخمی
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بولان کے علاقے میں تیز رفتار گاڑی کھائی میں گرنے سے 7 افراد زخمی ہوگئے تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز بولان کے علاقے میں شدید بارشوں اور سیلاب کے باعث سڑکوں کی حالت زار خراب ہونے کے باعث تیز رفتار گاڑی ڈرائیور سے بے قابو ہوکر کھائی میں گر گئی جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار 7 افراد زخمی ہوگئے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا جن میں سے ایک حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے ۔