ڈیرہ مراد جمالی میں فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق ،3 زخمی


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)ڈیرہ مراد جمالی میں مسلح موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے 2 افراد جاںبحق 3 راہگیر زخمی ہوگئے پولیس کے مطابق ڈیرہ مراد جمالی کے شاہ پیڑول پمپ کے قریب مسلح موثر سائیکل سوار نے ویگو گاڑی پر فائرنگ کردی جس کی بنا پر ایک شخص عبد الرزاق شر اور جوابی فائرنگ سے موٹر سائیکل سوار معشوق رند موقع پر ہی جانبحق ہوگئے اور تین راہگیر شمن علی،مظفر علی اور پٹھانی بی بی زخمی ہوگئے اطلاع ملنے پر پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا جہاں ضروری کاروائی کے بعد لاشوں کو ورثہ کے حوالے کرکے مزید کاروائی شروع کردی ہے۔