فیصل آباد کے اقبال اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پینتھرز نے مارخورز کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، مارخورز نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 6وکٹوں کے نقصان پر347 رنز بنائے . کامران غلام نے 102 گیندوں پر 115 رنز اسکور کیے، ان کی اننگز میں 3چھکے اور 12چوکے شامل تھے . فخرزمان 17 اور محمد فیضان 34 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، کپتان محمد رضوان 45 کے انفرادی اسکور پر آؤٹ ہوئے جبکہ سلمان علی آغا ایک رن بنا سکے . اس کے بعد افتخار احمد اور عبدالصمد نے 87رنز کی شراکت داری قائم کی، صمد نے 25 گیندوں پر 6 چھکوں اور 4 چوکوں کی مدد سے 62 رنز بنائے جبکہ افتخار احمد نے 57 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی . 348رنز کے ہدف کے جواب میں پینتھرز کی وکٹیں وقفے وقفے سے گرتی گئیں . صرف 52 رنز پر اس کے 6 کھلاڑی پویلین لوٹ گئے تھے . پینتھرز کی طرف سے مبصر خان اور محمد حسنین 2، 2 وکٹیں حاصل کرنے میں کامیاب ہوسکے . پینتھرز نے 348 رنز کے ہدف کے تعاقب میں اننگز شروع کی تو عاکف جاوید اور نسیم شاہ کی شاندار باؤلنگ نے سنبھلنے کا موقع ہی نہیں دیا . عبدالواحد بنگلزئی 4، صائم ایوب 20، اذان اویس ایک، عثمان خان 8، حیدر علی 2 اور کپتان شاداب خان 4 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے . دسویں اوور کے اختتام پر پینتھرز کی 6 وکٹیں صرف 52 رنز پر گر چکی تھیں . عماد بٹ نے 9 چوکوں اور 3 چھکوں کی مدد سے 72 رنز اسکور کیے . انہوں نے مبصر خان کے 33 رنز کے ساتھ 59 رنز کا اضافہ کیا، جبکہ اسامہ میر کے 21 رنز کے ساتھ بھی 59 رنز کی شراکت قائم کی، تاہم ان کی کوشش ناکافی ثابت ہوئی . مارخورز کی شاندار بولنگ کے سامنے پینتھرز کی ٹیم 35ویں اوور میں 187 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی اور یوں مارخورز نے چیمپئنز ون ڈے کپ ٹورنامنٹ کے افتتاحی میچ میں 160 رنز سے کامیابی حاصل کرلی . پینتھرز کی جانب سے عماد بٹ 77 رنز بناکر نمایاں رہے، مبصر خان 33، اسامہ میر 21 اور صائم ایوب 20 رنز بناسکے . مارخورز کی طرف سے نسیم شاہ اور عاکف جاوید نے 3،3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ شاہ نواز دھانی نے 2 اور زاہد محمود نے ایک وکٹ حاصل کی . . .
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیمپئنز ون ڈے کپ میں مارخورز کی ٹیم نے ٹورنامنٹ کے افتتاحی میچ میں پینتھرز کو 160رنز سے شکست دے دی، مارخورز کے 347رنز کے ہدف کے جواب میں پینتھرز کی ساری ٹیم 187رنز ہی بنا سکی . فیصل آباد میں کھیلے جانے ولے میچ میں مارخور کے کامران غلام نے 115رنز کی اننگز کھیلی .
متعلقہ خبریں