پی ٹی آئی لاہورجلسہ، اجازت نہ دینے پرسرکاری وکیل سے رپورٹ طلب


عدالت ڈی سی لاہور کیخلاف توہین عدالت کی کاروائی کا حکم دے،درخواست گزار
لاہور (قدرت روزنامہ)پی ٹی آئی کو لاہور میں جلسے کی اجازت نہ دینے پر سرکاری وکیل سے رپورٹ طلب کرلی گئی۔
لاہور ہائیکورٹ میں پی ٹی آئی کو لاہورمیں جلسے کی اجازت نہ دینےپرڈپٹی کمشنر لاہورکیخلاف توہین عدالت کی درخواست پرسماعت ہوئی،لاہورہائیکورٹ کےجسٹس فاروق حیدر نے اکمل خان کی درخواست پر سماعت کی ۔
درخواست گزار نےموقف اختیارکیا کہ عدالت نےڈپٹی کمشنر لاہورکو جلسے کی اجازت دینے کا حکم دیا تھا۔ عدالتی حکم کےباوجود ڈی سی جلسے کی اجازت نہیں دے رہا۔
عدالت ڈی سی لاہور کیخلاف توہین عدالت کی کاروائی کا حکم دے عدالت نے کاروائی کرتے ہوئے سرکاری وکیل سے جواب طلب کرلیا ہے۔