امریکا کا چینی اداروں پر پاکستانی میزائل پروگرام میں مدد کا الزام، پابندی عائد


پانچ اداروں اور ایک شخص کےخلاف کارروائی کررہے ہیں،امریکی محکمہ خارجہ
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہےکہ اُن کا ملک پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے لیے آلات فراہم کرنے والی کمپنیوں اور ایک فرد پر پابندیاں عائد کر رہا ہے .
امریکی محکمہ خارجہ نےاپنے بیان میں کہا کہ پانچ اداروں اورایک شخص کےخلاف کارروائی کر رہے ہیں،جو بیلسٹک میزائلوں اورکنٹرولڈ میزائل آلات اور ٹیکنالوجی کے پھیلاؤ میں ملوث ہیں .


مزید کہاکہ محکمہ خارجہ خاص طورپربیجنگ ریسرچ انسٹی ٹیوٹ آف آٹومیشن فارمشین بلڈنگ انڈسٹری کو ایگزیکٹو آرڈر کےتحت پابندی کے لیےنامزدکررہا ہے،جو بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے والے ہتھیاروں اور ان کی ترسیل میں ملوث ہے .
اندازہ ہےکہ یہ چینی کمپنی پاکستان کے طویل فاصلے تک مارکرنے والے بیلسٹک میزائلوں کی تیاری اور پیداوار میں معاونت کررہی ہےتاکہ شاہین تھری اور ابابیل سمیت ڈائیامیٹر راکٹ موٹرز کے ٹیسٹ کے لیے سازوسامان حاصل کرسکے .

. .

متعلقہ خبریں