آئی ایم ایف سے ڈیل اور شرح سود میں کمی کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے میں روپیہ تگڑا
انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر 278 روپے 44 پیسے سے گرکر 278 روپے 20 پیسے پر آگیا
کراچی (قدرت روزنامہ)آئی ایم ایف سے ڈیل اور شرح سود میں کمی کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے میں روپیہ تگڑا ہوگیا۔
کرنسی ڈیلرز کےمطابق کاروبار کے آغازپرانٹربینک مارکیٹ میں ڈالر 25 پیسےسستا ہوا،انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر 278 روپے 44 پیسے سےگرکر 278 روپے 20 پیسےپرآگیا،جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر 10 پیسے سستا ہو کر 280روپے 85 پیسے پر فروخت ہورہا ہے۔
چیئرمین ای کیپ ملک بوستان کا کہنا ہےکہ انٹربینک میں ڈالرمسلسل چوتھے روز سستا ہوا ہے،شرح سود میں کمی کا اصل اثر پیر کے دن آئےگا،حکومت کو سود کی مد میں ادائیگی میں ریلیف ملنے سے روپیہ مزید تگڑا ہوگا۔
دوسری جانب اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا آغاز ہی 999 پوائنٹس کی تیزی کے ساتھ ہوا،پاکستان اسٹاک ایکسچنج میں 80 ہزار پوائنٹس کی حد بحال ہوگئی،100 انڈیکس 80 ہزار 16 پوائنٹس پر جا پہنچا۔