سولر پینلز کی مارکیٹ کریش کر گئی،قیمتوں میں کمی
لاہور(قدرت روزنامہ)ملک بھر میں سولر پینلز کی مارکیٹ کریش کر گئی،جس کے باعث 5 سے 15 کلوواٹ سسٹم کی قیمتوں میں 3 لاکھ روپے تک کی نمیاں کمی ہو گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق گرمی کا زورٹوٹتے اور موسم خوشگوار ہوتے ہی سولر پینلز کی قیمتوں میں واضح طور پر ایک بڑی کمی ریکارڈ کی گئی ہے،5 کلوواٹ سسٹم کی سولر پیلٹس کیلئے مارکیٹ میں 6 لاکھ 50 ہزار روپے تک کی قیمت مقرر کر دی گئی ہے۔
دوسری جانب 7 کلوواٹ سسٹم کی قیمتیں 7 لاکھ 50 ہزار روپے تک مقرر کی گئی ہیں،جبکہ 10 کلوواٹ سسٹم کے لئے 9 لاکھ 50 ہزار روپے تک کی قیمت گر گئی ہے۔ اسی طرح 12 کلوواٹ سسٹم کی قیمت 11 لاکھ روپے،15 کلوواٹ سسٹم کے لئے 12 لاکھ 50 ہزار روپے قیمت مقرر کی گئی ہے۔
خیال رہے کہ مذکورہ قیمتیں آن گرڈ سسٹم کے لئے مختص کی گئی ہیں،جبکہ ہائیبرڈ سسٹم کے لئے بیٹریوں کی اضافی قیمت ادا کرنا پڑے گی۔