’یہ پاکستان کی عرفی جاوید ہیں‘ آئمہ بیگ کی نئی تصاویر پر صارفین کے تبصرے


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستانی میوزک انڈسٹری کی معروف گلوکارہ آئمہ بیگ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی چند تصاویر شیئر کیں جس میں انہیں سرخ رنگ کی اوور شرٹ کے ساتھ سفید ٹاپ اور جینز پہنے دیکھا جا سکتا ہے۔

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by Aima Baig (@aima_baig_official)

صارفین کو آئمہ بیگ کا نیا اسٹائل ایک آنکھ نہ بھایا، انہوں نے گلوکارہ کا موازنہ بھارت کی بولڈ اور متنازعہ فیشن کو پروموٹ کرنے والی ماڈل و اداکارہ عرفی جاوید سے کرڈالا جن کو ہمیشہ اپنے لباس کی وجہ سے تنقید کا سامنا رہا ہے۔
سوشل میڈیا صارفین نے کمنٹس کرتے ہوئے لکھا کہ گلوکارہ آئمہ بیگ آئے دن مختصر لباس میں تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرکے وائرل ہونے کی کوشش کرتی دکھائی دیتی ہیں۔ ایک صارف کا کہنا تھا کہ یہ عرفی جاوید کا پاکستانی ورژن ہیں۔

ان دنوں آئمہ بیگ کی ایک فیشن برانڈ کے مالک زین احمد کے درمیان ڈیٹنگ کی خبریں بھی گردش کر رہی ہیں۔ آئمہ بیگ اور زین احمد کو کئی مقامات پر ایک ساتھ بھی دیکھا گیا ہے جبکہ گلوکارہ نے زین احمد کی پوسٹس پر محبت بھرے کمنٹس بھی کیے جس کے بعد مداحوں کی جانب سے اندازہ لگایا جارہا ہے کہ یہ دونوں ایک دوسرے کو ڈیٹ کررہے ہیں۔
واضح رہے کہ ماضی میں آئمہ بیگ نے شہباز شگری سے منگنی کی تھی، دونوں کے درمیان فلم ‘پرے ہٹ لو’ کی شوٹنگ کے دوران تعلقات استوار ہوئے تھے اور دونوں نے کچھ عرصے ڈیٹ کرنے کے بعد منگنی کرلی تھی۔ ستمبر 2022 میں آئمہ بیگ نے اداکار شہباز شگری سے اپنی منگنی ٹوٹنے کا اعلان کیا تھا۔