اب بس اللہ پاک ہی بچائے تو بچائے ، انسان بے بس ، پاکستان میں کورونا کے بعد ایک اور جان لیوا مرض پھیل گیا، لاکھوں پاکستانیوں بارے افسوسناک خب

لاہور(قدرت روزنامہ)اب بس اللہ پاک ہی بچائے تو بچائے ، انسان بے بس ، پاکستان میں کورونا کے بعد ایک اور جان لیوا مرض پھیل گیا، لاکھوں پاکستانیوں بارے افسوسناک خبر ۔۔۔وزیراعلی پنجاب سردارعثمان بزدارکی ہدایت پر صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کی زیرصدارت ایوان وزیراعلی میں کابینہ کمیٹی اجلاس برائے کورونا اور ڈینگی کا اجلاس منعقد ہوا۔ صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال نے اجلاس میں خصوصی شرکت کی۔ چیف سیکرٹری پنجاب، آئی جی پنجاب، کمشنر لاہور ڈویژن، صحت کے سیکرٹریز، سیکرٹری بلدیات، سیکرٹری پی اینڈ ڈی، سیکرٹری ہاؤسنگ، ڈی جی ہیلتھ سروسز، ڈی سی لاہور و دیگرافسران بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔ محکمہ صحت کے سیکرٹریزنے اجلاس کے دوران وزیرصحت کو بریفنگ دی۔ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ پنجاب کے نجی ہسپتالوں میں ڈینگی کے مریضوں کیلئے 5000 بستر مختص کئے گئے ہیں۔پنجاب میں کورونااور ڈینگی کا مقابلہ مربوط حکمت عملی سے کررہے ہیں۔ ڈینگی کے سب سے زیادہ کیسزلاہورمیں سامنے آرہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب کے تمام تعلیمی اداروں میں کورونااور ڈینگی بارے آگاہی دینے کیلئے خصوصی لیکچرز کا اہتمام کیا جائے۔ پنجاب کے تمام تعلیمی اداروں میں انسداد ڈینگی سپرے کیا جارہا ہے۔ ڈینگی پر قابوپانے کیلئے سرگرمیوں کا ضلع اور تحصیل کی سطح پرروزانہ جائزہ لیاجائے۔ تمام کمشنرزاور ڈپٹی کمشنرزکو انسدادڈینگی سرگرمیوں کی خود مانیٹرنگ کرنی ہوگی۔ دوسری جانب مچھر کے کاٹنے سے پھیلنے والے ڈینگی وائرس سے ملک بھر میں سینکڑوں افراد متاثر ہوگئے ہیں۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں مزید 32 شہری ڈینگی سے متاثر ہو گئے جس کے بعد یہاں اس وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 177 ہو گئی۔ پنجاب بھر میں ڈینگی کے مزید 73 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، لاہور میں مزید 60 افراد ڈینگی سے بیمار ہو گئے۔ کراچی سمیت سندھ کے مختلف شہروں میں بھی ڈینگی کے 300 سے زیادہ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ بہاول پور میں ڈینگی بخار کے مریضوں کی تعداد میں روز بروز اضافہ جاری ہے۔ بہاول وکٹوریہ اسپتال کے ڈینگی وارڈ میں ڈینگی مریضوں کا علاج تو کیا جا رہا ہے، مگر ڈینگی مچھر کی روک تھام کے لیے اقدامات نہ ہونے کے برابر ہیں ۔ پشاور کے دیگر علاقوں کی طرح کنال روڈ اور دانش آباد میں بھی ڈینگی وائرس کے کیسز میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے،پشاور کے علاقے دانش آباد میں ڈینگی کے کیسز میں اضافہ ہونے سے شہری پریشان ہو گئے جنہوں نے فوری اسپرے کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔