عسکری اداروں کے خلاف پروپیگنڈا کرنے والے ثبوت کے ساتھ پکڑے گئے، اسپیکر پنجاب اسمبلی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان نے کہا ہے کہ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر عسکری اداروں کے خلاف پروپیگنڈا کرنے والے دنیا بھر سے پکڑے گئے ہیں . لاہور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان نے کہا کہ یہ حقیقت ہے کہ اگر کسی ملک میں کسی صنعت نے ترقی کی ہے، یا اگر دنیا کی کمپنیز کی ترقی کی بات کی جائے تو وہ آئی ٹی بیسڈ کمپنیاں ہیں .

ملک احمد خان نے کہا کہ ایمازون نے پوری دنیا میں ڈومیسٹک پرچیز سے لے کر بڑی پرچیز تک سارے سلسلے ختم کردیے ہیں، وہ دنیا کو لیڈ کررہی ہے، آئی ٹی بیسڈ اسمارٹ فون جیسا کہ آئی فون دنیا کی معیشت کو ڈکٹیٹ کررہی ہیں، کئی ممالک سے زیادہ ایک ایک کمپنی کے بجٹ ہیں . انہوں نے کہا کہ یہ تشویشناک بات ہے کہ پاکستان میں آئی ٹی منفی کیوں جارہی ہے، ہم سوچنے پر مجبور ہیں کہ یہ ترقی یافتہ کیوں نہیں ہو پارہی، کس طرف سے ہم سے غلطی ہورہی ہے اور کہاں ہم سمجھنے سے قاصر ہیں . ان کا کہنا تھا کہ عسکری اداروں کے خلاف سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر پروپیگنڈا کیا گیا، یہ پروپیگنڈا کرنے والوں کے خلاف ثبوت ملے، دنیا بھر سے لوگ پکڑے گئے جن کا ٹارگٹ پاکستان آرمی تھی . اسپیکر پنجاب اسمبلی نے کہا کہ یہ ایک دن کی کہانی نہیں ہے، آج کسی ایک سیاسی فرد کے اختلافات ہوسکتے ہیں لیکن ماضی میں یہ مسئلہ کیوں تھا، یہ تو ایک ٹریل ہے جس نے اپنا حجم بڑھایا ہے، ففتھ وارفیئر نے مجھے گریبان سے پکڑا، یہ میرے گھر میں گھسی، اس نے میرے بچوں کو موٹیویٹ کیا کہ وہ ہم سے ایسے سوال پوچھیں جس کے ان کے پاس ثبوت بھی نہیں تھے . اگر میں ان سے پوچھوں کہ جو آپ سوال مجھ سے پوچھ رہے ہیں، کیا اہم ان کا جواب دینے کا حق رکھتے ہیں، وہ کہتے ہیں نہیں، یعنی وہ اپنی بات کو وائرل کر کے مجھے مقبولیت کی بحث میں الجا دیتے ہیں، اور سمجھتے ہیں کہ وہ جیت گئے ہیں، ملک کا مستقبل نوجوانوں کے خوابوں سے بنا جاسکتا ہے، یہ بڑا مشکل کام ہے کسی نوجوان کو باور کروانا کہ وہ ہار بھی سکتا ہے . ‘ . .

متعلقہ خبریں