خاران، سی پیک روڈ پرکنسٹرکشن کمپنی کے ملازمین و مزدوروں پر حملہ
خاران(قدرت روزنامہ)خاران شہر میں یکے بعد دیگر چھ زور دار دھماکے اور شدید فائرنگ سی پیک روڑ پر واقع جاری کنسٹرکشن کمپنی پر حملہ،ذرائع کے مطابق رات گئے خاران شہر وڈھ گواش کپاس فیکٹری میں واقع سی پیک روڑ کے جاری کام کے ملازمین اور مزدروں پر نامعلوم مسلح افراد کی جانب سے یکے بعد دیگر چھ بم حملے کیئے گئے اور شدید فائرنگ بھی کیاگیا تاہم اب تک دھماکوں سے جانی و مالی نقصانات کی اطلاع موصول نہیں ہوا ہے،واضع رہے سی پیک روڑ کے کنسٹرکشن کمپنی کی جاری تعمراتی کام پر سیکورٹی اہلکار بھی تعنیات ہے اس سے قبل بھی تعمیراتی کاموں پر اس طرح کے حملے کیئے جاچکے ہیں