ناراض اراکین اسمبلی کی بغاوت، پی ڈی ایم کا حصہ بن کر حکومت گرانے کیلئے متحرک ، سیاسی میدان میں کھلبلی مچ گئی

کوئٹہ (قدرت روزنامہ) وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے دعویٰ کیا کہ ناراض ارکان پی ڈی ایم کاحصہ بن کربی اےپی حکومت گرانا چاہتے ۔ نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے کہا کہ ماحولیات سےمتعلق میٹنگ ‏میں اسلام آباد آیا تھا وزیراعظم عمران خان سےکل ملاقات متوقع ہے پی ٹی آئی بلوچستان میں حکومت کی ‏اتحادی ہے ہم وفاق میں پی ٹی آئی کیساتھ ہیں اوربلوچستان وہ ہمارےساتھ ہیں۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی اتحادی جماعت ہے ، یقیناً ہمارے ساتھ ہے۔ جام کمال کا کہنا تھا کہ شروع میں اختلافات آئےتوصادق سنجرانی سمیت سب بلوچستان آئے ناراض دوستوں نے ٹھان ‏لی تھی کہ معاملہ حل نہیں کرنا صادق سنجرانی مسائل حل کرنےپرتوجہ دے رہےہیں۔بلوچستان میں عدم ‏استحکام کوئی نہیں چاہتا تاثرپیدا کیا گیا ہےکہ اکثریت ہمارے خلاف ہے اکثریت ہمارےساتھ ہےمخالفت کی تعداد ‏کم ہے تحریک عدم اعتماد پر14ارکان نےدستخط کیےتھے اور پریس کانفرنس میں6،7 سےزائدارکان نہیں تھے ‏ہو سکتا ہے 3 ہفتے پہلے لوگوں سے دستخط لےلیےگئےہوں۔

جام کمال کا مزید کہنا تھا کہ ناراض دوستوں سےملاقات کی ان کےمسائل بھی سنے کچھ ارکان نےکہاہم مجبوری ‏میں کچھ لوگوں کیساتھ کھڑےہیں امید ہےکچھ جودستخط بھی کرچکےہیں خلاف ووٹ دینےنہیں جائیں گے آج ‏جو لوگ ناراض ہیں ان کی وجہ سےبھی کچھ لوگ ناراض تھے ارکان کاکہناتھاکہ ہمارےحلقوں میں مداخلت ہوتی ‏ہے۔ یاد رہے کہ گذشتہ روز وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے بلوچستان عوامی پارٹی کی صدارت سے مستعفی ہونےکا فیصلہ واپس لے لیا تھا۔جام کمال نے بلوچستان عوامی پارٹی کی صدارت سے مستعفی ہونےکا فیصلہ واپس لینے کا اعلان وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ میں پریس کانفرنس کے ذریعے کیا تھا۔ اس موقع پر عوامی نیشنل پارٹی، ہزارہ ڈیمو کریٹک پارٹی اور جمہوری وطن پارٹی کے علاوہ بلوچستان عوامی پارٹی کے حمایتی اراکین اسمبلی بھی موجود تھے۔

Recent Posts

سولر پینل کی قیمتوں میں 65 فیصد کمی، گزشتہ سال کی نسبت کتنی بچت ہوگی؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)عالمی مارکیٹ کے زیر اثر پاکستان میں سولر پینلز کی قیمتوں میں…

3 mins ago

امریکا نے چینی الیکٹرک گاڑیوں اور سولر پینل پر 100 فیصد ٹیکس عائد کردیا

اقدام کا مقصد امریکی شہریوں کے روزگار کا تحفظ ہے، ترجمان وائٹ ہاؤس امریکا (قدرت…

1 hour ago

سولر پینلز کے بعد بیٹریوں کی قیمتوں میں بھی ہزاروں روپے کمی

مہنگائی کے مارے عوام کیلئے ریلیف کا ایک اور ٹھنڈا جھونکا اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سولر…

1 hour ago

جاپانی کمپنیوں کیلئے پنجاب میں سرمایہ کاری کے مواقع موجود ہیں،مریم نواز

وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے جاپان کے سفیر واڈامتسوہیرو کی ملاقات لاہور (قدرت روزنامہ)وزیرِ…

2 hours ago

کرغزستان میں کوئی پاکستانی جاں بحق نہیں ہوا، نہ ہی کسی طالبہ سے زیادتی ہوئی، نائب وزیراعظم

واپسی کے خواہشمند طلبا کو حکومت اپنے خرچے پر لائے گی، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار…

2 hours ago

خیبرپختونخوا حکومت کا پنجاب کے کسانوں سے 3 لاکھ ٹن گندم خریدنے کا اعلان

کسانوں کو فی من گندم کی قیمت3900 روپے دی جائے گی، صوبائی وزیرخوراک پشاور(قدرت روزنامہ)خیبرپختونخواحکومت…

2 hours ago