کوئٹہ میں وکلاء کی گمشدگی کیخلاف مکران اورکیچ بار ایسوسی ایشن کا عدالتی بائیکاٹ کا اعلان


تربت(قدرت روزنامہ)مکران ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن اور کیچ بار ایسوسی ایشن نے کوئٹہ میں وکلاء کو اٹھاکر لاپتہ کرنے کے خلاف کل 14ستمبر کو عدالتی بائیکاٹ کا اعلان کردیا، مکران بار اورکیچ بار نے اپنے جاری کردہ بیان مذمتی بیان میں کہا ہے کہ فوری طور پر دونوں وکلاء صلاح الدین مینگل ایڈووکیٹ اور فدا احمد بلوچ ایڈووکیٹ رہا کیا جائے،مکران ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن اور کیچ بار ایسوسی ایشن نے 14ستمبر 2024 بروز ہفتہ کو عدالتی کارروائی کے مکمل بائیکاٹ کا اعلان کیا ہے وکلاء کسی بھی عدالتی کارروائی میں پیش نہیں ہوں گے،جبری طور پر لاپتہ کیے وکلاء کو فوری طور پر رہا کیا جائے ورنہ مکران ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن اور کیچ بار ایسوسی ایشن آئندہ سخت لائحہ عمل طے کریں گے، حکومت ہوش کے ناخن لیں ورنہ وکلاء پورے ملک میں سخت احتجاج اور ہڑتال کریں گے۔