قلات، پابندی کے باوجود کھلنے والے ایرانی پیٹرول پمپس سیل،شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا
قلات(قدرت روزنامہ)قلات میں پولیس کی جانب سے ایرانی پٹرول پمپس کے خلاف کارروائی، قلات کے شہر بازار گلیوں سمیت کوئٹہ کراچی شاہراہ پر قائم منی پٹرول پمپس کو سیل کردیا گیا، قلات کے تمام ایرانی پٹرول فروخت کرنے والی منی پمپس سیل کرنے کی وجہ سے قلات میں پیٹرول اور ڈیزل مکمل غائب، جبکہ شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا کیونکہ پاکستانی پٹرولیم مصنوعات مہنگے ہونے سے غریب عوام رل گئے عوامی حلقوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ایرانی پٹرولیم مصنوعات کی فروخت پر عائد پابندی ہٹا کر سیل منی پمپس کو کھولنے کی اجازت دی جائے