بشریٰ بی بی کونسی اعلیٰ ڈگری ہولڈر نکلیں؟ خاتون اول کی تعلیمی قابلیت جان کر آپکو شدید حیرت ہو گی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) خاتون اول بشریٰ بی بی عمران خان سے شادی کے بعد ہی خبروں کی زینت بنی ہوئی ہیں۔ تاہم اب ان کے حوالے سے ایک ایسا سچ سامنے آ گیا ہے جس سے بہت کم لوگ واقف ہیں۔ 2018میںپاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان نے روحانی پیشوا بشریٰ بی بی سے نکاح کر لیا تھا۔ جس کے بعد عمران خان اور بشریٰ بی بی کی شادی خبروں کی زینت بنی رہی۔عمران خان اور بشریٰ بی بی کے نکاح کی تقریب میں قریبی دوست احباب شریک تھے، نکاح کی رسم انتہائی سادگی سے بشریٰ بی بی کی دوست کے گھر منعقد کی گئی۔جس کے بعد 25 فروری 2018کو پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان نے قریبی دوست احباب اور پارٹی رہنماؤں کو دعوت ولیمہ پر مدعو کیا، اس موقع پر پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان نے بشریٰ بی بی سے سب کا تعارف بھی کروایا ۔

بشریٰ بی بی سے متعلق زیادہ سے زیادہ جاننے کی ہر ایک کی خواہش تھی ، شاید یہی وجہ ہے کہ خاتون اول بشریٰ بی بی 2018ء کے دوران پاکستان میں معروف سرچ انجن گوگل پر سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی شخصیت قرار پائی تھیں۔ عمران خان کے وزیراعظم بننے کے بعد بشریٰ بی بی نے بحثیت خاتون اول اپنا پہلا انٹرویو دیا جس نے ان کی مقبولیت میں کافی حد تک اضافہ کر دیا تھا۔تاہم اب ان کے حوالے سے ایک اور سچ سامنے آ گیا ہے جس کے مطابق بشریٰ بی بی ڈاکٹر ہیں اور ان کے پاس ایم بی بی ایس کی ڈگری موجود ہے۔ خاتون اول بشریٰ بی بی ایک ڈاکٹر ہیں۔انہوں نے اپنی ایم بی بی ایس کی ڈگری علامہ اقبال میڈیکل کالج لاہور سے 1991ء میں حاصل کی۔ انہوں نے جناح اسپتال لاہور میں اپنی ہاؤس جاب کی اور کچھ عرصہ تک پریکٹس بھی کی۔تاہم انہوں نے مزید اس سلسلے کو آگے نہیں بڑھایا اور کچھ نہ معلوم وجوہات کی بنا پر اس پیشے سے کنارہ کشی اختیار کر لی۔