مسجد نبوی ﷺ، ایک ہفتے میں 54 لاکھ سے زائد زائرین کی آمد

مدینہ منور ہ (قدرت روزنامہ) گرم موسم کے باوجود زائرین کی بڑی تعداد نے سعودی عرب کے شہر مدینہ منورہ میں واقع مسجد نبوی ﷺ کا رخ کر رہی ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق گزشتہ ہفتے کے دوران مسجد نبوی ﷺ میں 54 لاکھ 10 ہزار 89 زائرین کی آمد ہوئی، اس ایک ہفتے کے دوران 2 لاکھ 30 ہزار 823 زائرین نے ریاض الجنہ میں نماز ادا کی۔

روزنامہ جنگ کے مطابق مدینہ منورہ میں گرمی کی شدت برقرار ہونے کے باعث زائرین میں چھتریوں اور ماسک کا استعمال بڑھ گیا۔دوسری جانب مسجد نبوی ﷺ میں آبِ زم زم کی سپلائی بھی بڑھا دی گئی ہے۔

مسجد نبوی ﷺ اور اس کے صحن کے اندر الیکٹرانک گاڑیاں اور وہیل چیئرز بھی موجود ہیں۔