ریسکیو ذرائع کے مطابق ریسکیو 1122 فائر فائیٹرز کی ٹیم نے کافی محنت کے بعد آگ پر قابو پالیا . ریسکیو نے تمام جاں بحق افراد کو بھی اسپتال منتقل کردیا . تاہم، آگ لگنے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہوسکی . پولیس کے مطابق رات کے آخری پہر مرادن میں ایک گھر میں آگ بھڑکنے سے کچا گھر نذر آتش ہوگیا . جس کے نتیجے میں 5افراد جاں بحق ہوگئے . واضح رہے ریسکیو ٹیموں کے آنے سے قبل لوگ اپنی مدد آپ کے تحت آگ بجھانے کی کوشش کرتے رہے . بعدازاں پولیس سمیت ریسکیو ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں اور قانونی کارروائی مکمل کی . بعدازاں لاشوں کو رستم ٹائپ ڈی اسپتال میں منتقل کردیا گیا، تاہم آگ لگنے کی وجہ فوری طور پر معلوم نہیں ہوسکی . دوسری جانب چارسدہ میں بھی حادثہ پیش آیا ہے، ترنگزئی میں شدید طوفانی ہواؤں کے باعث کمرے کی چھت گرگئی اور ملبے تلے دب کر 5افراد جاں بحق ہوگئے . رات گئے واقعے کے بعد مقامی لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت میاں، بیوی اور 3بچوں کی لاشیں نکال کراسپتال منتقل کردیں . . .
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)مردان کے علاقے رستم باغ جبران کے قریب پیر خانے میں آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں 5 افراد جھلس کر جاں بحق ہوگئے . ابتدائی معلومات کے مطابق پہاڑ میں اونچائی پر واقع مکان مریدوں کی رہائش گاہ تھی .
متعلقہ خبریں