اسلام آباد ہائیکورٹ نے نیب کی جانب سے مریم نواز کی ضمانت منسوخی کی درخواست پر اہم فیصلہ کرلیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) اسلام آباد ہائیکورٹ نے نیب کی جانب سے مریم نواز کی ضمانت منسوخی کی درخواست کو مرکزی اپیل کے ساتھ سننے کا فیصلہ کرتے ہوئے سماعت 17نومبر تک ملتوی کر دی ۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں نیب کی جانب سے مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کی ضمانت منسوخی کیلئے درخواست پر سماعت ہوئی ، جسٹس عامر فاروق نے استفسار کیا کہ آپ مریم نواز کی ضمانت کیوں منسوخ کرانا چاہتے ہیں ، نیب کی جانب سے جواب دیا گیا کہ مریم نواز ضمانت کی رعایت کا غلط استعمال کر رہی ہیں ، مریم نواز ٹرائل کو مسلسل التواءمیں ڈال رہی ہیں ۔
جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیے کہ مریم نواز کے وکیل تو کل دلائل دے گئے ہیں ۔ عدالت نے ضمانت منسوخی کی درخواست بھی مرکزی اپیل کے ساتھ سننے کا فیصلہ کیا او ر ریمارکس دیے کہ مرکزی اپیل کے ساتھ ضمانت منسوخی کی درخواست کو بھی دیکھ لیں گے ۔
عدالت نے مریم نواز کی ضمانت منسوخی کی درخواست 17نومبر تک ملتوی کر دی ۔