پارٹی صدر کے عہدے سے تاحال مستعفی نہیں ہوا ، جام کمال کا الیکشن کمیشن کو خط
کوئٹہ (قدرت روزنامہ) وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال نے بلوچستان عوامی پارٹی (باپ) کے صدر کی حیثیت سے الیکشن کمیشن کو خط لکھ دیا جس میں کہا کہ وہ مستعفی نہیں ہوئے ۔
چیف الیکشن کمشنر کے نام لکھے گئے خط میں جام کمال نے کہا کہ پارٹی کے سیکرٹری جنرل کو یہ اختیار نہیں کہ وہ صدر کے ہوتے ہوئے قائم مقام صدر کا انتخاب کرے ، میں نے ابھی تک تحریری طور پر پارٹی صدارت سے مستعفی نہیں ہوا اور معاملات چلا رہا ہوں ، لہذا سیکرٹری جنرل کے لکھے خط کی کوئی آئینی و قانونی حیثیت نہیں ۔
واضح رہے کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر پارٹی صدارت چھوڑنے کا اعلان کر چکے ہیں ۔