اسلام آباد ہائیکورٹ: شیر افضل کو کسی بھی مقدمے میں بغیر اجازت گرفتار نہ کرنے کا حکم


اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت کو کسی بھی مقدمے میں بغیر اجازت گرفتار کرنے سے روک دیا .
ایکسپریس نیوز کے مطابق جسٹس سمن رفعت امتیاز نے شیر افضل مروت کی درخواست پر تحریری حکم نامہ جاری کردیا جس میں ہائی کورٹ نے سیکرٹری داخلہ، آئی جی اسلام آباد، آئی جی پنجاب، ایف آئی اے کو نوٹسز جاری کردیے ہیں جس میں فریقین کو شیر افضل مروت کی درخواست پر پیراوائز کمنٹس جمع کرانے کا حکم دیا گیا ہے .


اسلام آباد ہائی کورٹ نے حکم نامے میں شیر افضل مروت کے خلاف مقدمات کی تفصیلات بھی طلب کرلیں اور کہا ہے کہ درخواست گزار وکیل کے مطابق شیر افضل مروت کو کسی خفیہ مقدمے میں گرفتاری کا خدشہ ہے، شیر افضل مروت کو عدالت کی اجازت کے بغیر کسی بھی مقدمے میں گرفتار نہ کیا جائے .
واضح رہے کہ شیر افضل مروت نے وکلاء عادل عزیز قاضی اور ریاست علی آزاد کے ذریعے درخواست دائر کی تھی .

. .

متعلقہ خبریں