پی ٹی آئی رہنما شعیب شاہین اڈیالہ جیل سے رہا

راولپنڈی (قدرت روزنامہ)پی ٹی آئی رہنما شعیب شاہین کو اڈیالہ جیل سے رہا کر دیا گیا .

تفصیلات کے مطابق شعیب شاہین کی ضمانت انسداد دہشتگردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے منظور ہونے پر انہیں جیل سے رہا کیاگیا .

شعیب شاہین تھانہ سنگجانی میں درج مقدمہ میں گرفتار تھے، انہیں اڈیالہ جیل منتقل کیا گیا تھا .

عدالت نے تھانہ سنگجانی میں درج مقدمے میں شعیب شاہین کی 1 لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانت بعد از گرفتاری منظور کی تھی .

. .

متعلقہ خبریں