بالی وڈ کی مشہور اداکاراؤں کو منی لانڈرنگ کیس میں طلب کرلیا گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بالی وڈ کی مشہور اداکاراؤں کو منی لانڈرنگ کیس میں طلب کرتے ہوئے نوٹس جاری کردیا گیا ہے . رپورٹس کے مطابق نورافتیحی کو قانون نافذ کرنے والے ادارے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے ثمن جاری کیے ہیں .

علاوہ ازیں اداکارہ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے اداکارہ جیکولین فرنینڈس کو 15 اکتوبر کو دوبارہ پوچھ گچھ کے لیے ای ڈی آفس بلایا ہے . اس حوالے سے رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ہ 200 کروڑ کے فراڈ، بھتہ خوری اور منی لانڈرنگ کیس میں سکیش چندرا شیکھر نامزد ملزم ہیں . اداکارہ جیکولین فرنینڈس اس شخص کی قریبی دوست اور پارٹنر لینا پال کے ذریعے اس ریکٹ کا شکار ہوئیں ہیں جبکہ نورا فتیحی کو بھی اسی کیس میں نوٹس جاری کیا گیا ہے . سکیش چندرا شیکھر جیل کے اندر سے بھتہ خوری کا ریکٹ چلا رہاتھا اور ایک تاجر سے 200 کروڑ روپے بھتہ لیا . انفورسمنٹ ڈائریکٹر نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ چندرا شیکھر اس فراڈ کا ماسٹر مائنڈ ہے . وہ 17 سال کی عمر سے جرائم کی دنیا کا حصہ رہا ہے . اس کے خلاف پولیس اسٹیش میں کئی شکایات درج ہیں اور وہ جیل میں بند ہے . . .

متعلقہ خبریں