معروف ریپر اور گلوکار بادشاہ نے اپنی ناکامی کی وجہ بتادی

ممبئی (قدرت روزنامہ) بھارت کے معروف ریپر اور گلوکار بادشاہ نے انکشاف کیا کہ انہیں اپنے میوزک چینل اور برانڈ شروع کرنے میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔
حال ہی میں اپنے ایک انٹرویو کے دوران بادشاہ نے ایم ٹی وی کے ساتھ اپنے تنازع کے بعد اپنے میوزک چینل ’آہو‘ شروع کرنے سے متعلق بات کی اور بتایا کہ انہوں نے انا کی وجہ سے اسے لانچ کیا تھا۔

بادشاہ نے کہا کہ “میری ایم ٹی وی سے پلیسمنٹ کے حوالے سے لڑائی ہوئی تھی، تو میں نے انا میں آکر اپنا ٹیلی ویژن چینل لانچ کرنے کا فیصلہ کیا جس کا مقصد ایم ٹی وی کو پیچھے چھوڑنا تھا۔ ہم نے ٹی آر پی کے معاملے میں انہیں مات دی، لیکن میں لٹ گیا۔”
بادشاہ کا یہ چینل آزاد گانوں کے ساتھ ساتھ زیادہ تر علاقائی ٹیلنٹ کو فروغ دیتا تھا لیکن آخر کار اسے بند کر دیا گیا۔

اس کے علاوہ بادشاہ نے اپنے مختصر فارماسیوٹیکل کاروبار کا بھی ذکر کیا، جہاں انہوں نے پیراسیٹامول اور اینٹی بایوٹکس فروخت کیں، لیکن یہ منصوبہ بھی مالی طور پر کامیاب نہیں رہا۔

بادشاہ کا کہنا تھا کہ انہوں نے اب دہلی اور ممبئی میں کئی کلبز اور ریسٹورنٹ کھولے ہیں۔

Recent Posts

خبردار، ٹی بیگ کا استعمال آپ کی صحت کو تباہ کرنے کی بڑی وجہ بن سکتا ہے

دنیا بھر میں محفوظ سمجھ کراستعمال ہونے والے یہ ٹی بیگز محفوظ نہیں ہیں اسلام…

9 mins ago

علی امین گنڈاپور کی افغان قونصل جنرل کی جانب سے قومی ترانے کی توہین پر وضاحتیں

صوبے سے غیر قانونی بھرتیوں کو نکالنا ہوگا، صوبے میں گورنر کا کوئی مینڈیٹ نہیں،…

13 mins ago

24 گھنٹے کے دوران پی ٹی آئی کے ایک اور رہنما گرفتار

پی ٹی آئی کے لاہور جلسے کے پیش نظر سیاسی کارکنوں اور لیڈرز کی گرفتاری…

25 mins ago

بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے بھیجی گئی ترسیلات زر میں 44 فیصد کا نمایاں اضافہ

امریکہ سے 23.5 فیصد اور متحدہ عرب امارات سے 84 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا…

28 mins ago

روپیہ مزید تگڑا، انٹربینک میں مسلسل پانچویں روز ڈالر سستا

پیر کو ڈالر 3 پیسے سستا ہو کر 278 روپے 13 پیسے پر بند ہوا…

40 mins ago

سعودی ریال کی قیمت میں کمی ، نیا ریٹ جاری

اوپن مارکیٹ میں آج سعودی ریال 74.08روپے پر خریدا اور 74.63 روپے پر بیچا جاتا…

1 hour ago