مولانا فضل الرحمان سے حکومتی اور اپوزیشن وفود کی الگ الگ ملاقاتیں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) مولانا فضل الرحمان سے حکومتی اور پی ٹی آئی کے وفود نے ملاقاتیں کیں، جن کا مقصد مجوزہ آئینی ترمیم سے متعلق حمایت حاصل کرنا تھا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پہلے حکومتی وفد جے یو آئی سربراہ کی رہائش گاہ پہنچا، وفد میں وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ اور وزیر داخلہ محسن نقوی شامل تھے جنہوں نے مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی۔ حکومتی وفد نے مجوزہ آئینی ترمیم اور عدالتی اصلاحات پر مولانا فضل الرحمان کو آگاہ کیا اور انہیں اعتماد میں لیا۔اس کے بعد پاکستان تحریک انصاف کی قیادت بھی مجوزہ آئینی ترمیم میں حمایت مانگنے کیلیے مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ پہنچی تاہم وہاں پر حکومتی عہدیداران کو دیکھ کر پی ٹی آئی رہنما جے یو آئی سربراہ سے ملاقات کیے بغیر واپس لوٹ گئے۔

پی ٹی آئی کے وفد میں بیرسٹر گوہر، عمرایوب، اسدقیصر، اور صاحبزادہ حامد رضا شامل تھے۔ بعد ازاں تحریک انصاف کے قائدین دوبارہ ملاقات کیلیے پہنچے اور جے یو آئی سربراہ سے ملاقات میں مجوزہ آئینی ترمیم پر تبادلہ خیال، اپوزیشن کے مؤقف سے آگاہ کیا۔ واضح رہے کہ آئینی ترامیم کیلیے حکومت کے پاس عددی اکثریت میں 8 اراکین کی کمی ہے اور ایسے میں اپوزیشن اور حکومت دونوں ہی مولانا فضل الرحمان کی حمایت کیلیے کوشاں ہیں۔

Recent Posts

خبردار، ٹی بیگ کا استعمال آپ کی صحت کو تباہ کرنے کی بڑی وجہ بن سکتا ہے

دنیا بھر میں محفوظ سمجھ کراستعمال ہونے والے یہ ٹی بیگز محفوظ نہیں ہیں اسلام…

8 mins ago

علی امین گنڈاپور کی افغان قونصل جنرل کی جانب سے قومی ترانے کی توہین پر وضاحتیں

صوبے سے غیر قانونی بھرتیوں کو نکالنا ہوگا، صوبے میں گورنر کا کوئی مینڈیٹ نہیں،…

12 mins ago

24 گھنٹے کے دوران پی ٹی آئی کے ایک اور رہنما گرفتار

پی ٹی آئی کے لاہور جلسے کے پیش نظر سیاسی کارکنوں اور لیڈرز کی گرفتاری…

24 mins ago

بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے بھیجی گئی ترسیلات زر میں 44 فیصد کا نمایاں اضافہ

امریکہ سے 23.5 فیصد اور متحدہ عرب امارات سے 84 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا…

28 mins ago

روپیہ مزید تگڑا، انٹربینک میں مسلسل پانچویں روز ڈالر سستا

پیر کو ڈالر 3 پیسے سستا ہو کر 278 روپے 13 پیسے پر بند ہوا…

39 mins ago

سعودی ریال کی قیمت میں کمی ، نیا ریٹ جاری

اوپن مارکیٹ میں آج سعودی ریال 74.08روپے پر خریدا اور 74.63 روپے پر بیچا جاتا…

1 hour ago