سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل نہ ہوا تو نتائج بھگتنا ہوں گے، بیرسٹر علی ظفر

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بیرسٹر علی ظفر کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلےپرعمل نہ ہوا تو نتائج بھگتنا پڑیں گے۔
اپنے بیان میں بیرسٹر علی ظفر کا کہنا تھا کہ جب ووٹ گنے ہی نہیں جائیں گے تو پھر دوتہائی اکثریت نہیں ملے گی، سپریم کورٹ نے کہا فیصلےپر عمل درآمد نہ ہوا تو اس کے نتائج بھگتنا پڑیں گے، ریویو فائل کرنے سے سپریم کورٹ کا آرڈر معطل نہیں ہوسکتا۔بیرسٹرعلی ظفر کا کہنا تھا کہ سنی اتحاد کی لسٹ میں جتنے بھی لوگ ہیں وہ پی ٹی آئی کے سمجھے جائیں گے، سپریم کورٹ کے 8 ججز نے مل کر پہلے آرڈر کی وضاحت دی ہے، فیصلےکے بعد تمام ارکان پی ٹی آئی کے پارلیمانی ارکان سمجھے جائیں گے۔بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ فیصلے کے بعد آرٹیکل 63 اے ارکان پر لاگو ہوجاتا ہے، پارلیمانی لیڈر اپنے ارکان کو کہے ووٹ نہیں دینا تو وہ ووٹ گنتی میں نہیں آئیگا۔انہوں نے کہا کہ میں نے پارلیمانی لیڈر کی حیثیت سے سینیٹرز کو کہہ دیا ہے کہ آئینی ترمیم میں ووٹ نہیں دینا، آئینی ترمیم میں ووٹ دیا تو ارکان کا ووٹ گنا نہیں جائیگا اور نااہل بھی ہوجائیں گے۔رہنما پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ قومی اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر نے بھی ارکان کو ووٹ نہ دینے کی ہدایت کی ہے، ریویو فائل کرنے کے فیصلے کی قانونی پوزیشن تبدیل نہیں ہوگی۔

Recent Posts

خبردار، ٹی بیگ کا استعمال آپ کی صحت کو تباہ کرنے کی بڑی وجہ بن سکتا ہے

دنیا بھر میں محفوظ سمجھ کراستعمال ہونے والے یہ ٹی بیگز محفوظ نہیں ہیں اسلام…

6 mins ago

علی امین گنڈاپور کی افغان قونصل جنرل کی جانب سے قومی ترانے کی توہین پر وضاحتیں

صوبے سے غیر قانونی بھرتیوں کو نکالنا ہوگا، صوبے میں گورنر کا کوئی مینڈیٹ نہیں،…

10 mins ago

24 گھنٹے کے دوران پی ٹی آئی کے ایک اور رہنما گرفتار

پی ٹی آئی کے لاہور جلسے کے پیش نظر سیاسی کارکنوں اور لیڈرز کی گرفتاری…

22 mins ago

بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے بھیجی گئی ترسیلات زر میں 44 فیصد کا نمایاں اضافہ

امریکہ سے 23.5 فیصد اور متحدہ عرب امارات سے 84 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا…

26 mins ago

روپیہ مزید تگڑا، انٹربینک میں مسلسل پانچویں روز ڈالر سستا

پیر کو ڈالر 3 پیسے سستا ہو کر 278 روپے 13 پیسے پر بند ہوا…

37 mins ago

سعودی ریال کی قیمت میں کمی ، نیا ریٹ جاری

اوپن مارکیٹ میں آج سعودی ریال 74.08روپے پر خریدا اور 74.63 روپے پر بیچا جاتا…

1 hour ago