بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ رحیم یارخان کے عوام نے پیپلزپارٹی پر اعتماد کا اظہار کیا، رحیم یارخان کے عوام نے تقسیم کی سیاست کو مسترد کردیا، فارم 45 اور فارم 47سے متعلق پراپیگنڈا کی کہانی سامنے آنے والی ہے . جتنے بھی ضمنی الیکشن ہوتے ہیں یہ لوگ ہارتے ہیں اوراتحادی جیتتے ہیں . چیئرمین پیپلزپارٹی کا کہنا تھا کہ رحیم یارخان کے الیکشن میں گالم گلوچ اور نفرت کی سیاست کو شکست ہوئی ہے، آزاد امیدواروں نے متحد ہوکرثابت کیا ہے کہ انتشارکی سیاست کاحصہ نہیں ہیں، پاکستان کے عوام نے بتادیا ہے کہ وہ قیدی نمبر 804 کیساتھ نہیں کھڑے ہیں . بلاول بھٹو نے کہا کہ عمران خان نے کیسز میں ریلیف لینے کے لیے ہر آئینی ادارے پر حملہ کیا ہے، انہوں نے گزشتہ رات جمہوریت اور آئینی اداروں پر ایک اور حملہ کیا ہے، گزشتہ رات بھی آرمی چیف کے خلاف سیاسی بیانات دیے گئے، پی ٹی آئی تحقیقات کرے کہ واقعی یہ بانی پی ٹی آئی کابیان ہے؟ . .
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بلاول بھٹو نے زرداری نے کہا کہ عمران خان نے گزشتہ رات چیف جسٹس کے خلاف بیان دے کر توہین عدالت کی ہے، بانی پی ٹی آئی نے جو کل بیان دیا ہے اس کا آئین اور قانون کے مطابق ردعمل ہوگا، بانی پی ٹی آئی کو اپنے اس بیان کے قانونی نتائج بھگتنا ہوں گے .
چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ رشیدالدین کو رکن قومی اسمبلی منتخب ہونے پر مبارکباد دیتا ہوں، یہ وہ امیدوار ہیں جو ہرپولنگ اسٹیشن کا فارم 45دکھا سکتے ہیں، میرے سپاہی ہر فتنے کا مقابلہ کرسکتے ہیں .
متعلقہ خبریں