اسلام آباد

بانی پی ٹی آئی خیبرپختونخوا میں علیحدگی کی تحریک کا بیج بورہے ہیں، خواجہ آصف


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور جہاں بھی گئے تھے اپی مرضی سے گئے تھے، بانی پی ٹی آئی دوغلے آدمی ہیں، وہ خیبرپختونخوا میں بیج بورہے ہیں کہ خدانخواستہ آگے جا کر یہ خیبرپختونخوا میں علیحدگی کی تحریک چلائیں۔
وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ابھی دو، تین دن پہلے یہاں پارلیمنٹ میں جو واقعہ ہوا، اس کے ردعمل میں بلاول بھٹوزرداری نے ایک تجویو پیش کی، اس تجویز کے نتیجے میں ایک کمیٹی بنی، کمیٹی کے پہلے اجلاس میں میں نے بھی شرکت کی۔
خواجہ آصف نے کہا کہ کمیٹی کے اجلاس میں جو ماحول میں نے دیکھا، اس پر میں نے اجلاس میں بھی احتجاج کیا، میں وہاں سے اٹھ کھڑا ہوا اور وہاں سے واک آؤٹ کیا، لیکن چند بزرگ سیاستدانوں کے کہنے پر میں وہاں واپس بیٹھا رہا، لیکن میں نے جو اس دن کہا تھا وہ زیادہ دیر نہیں لگی سچ ثابت ہوگیا۔
وزیردفاع نے کہا کہ ایک اچھے ماحول میں اس ایوان میں تقاریر ہوئیں، باربار وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کانام لیا جارہا ہے، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا جہاں گئے وہ اپنی مرضی سے گئے تھے، بانی پی ٹی آئی کی دوغلی پالیسی ہے۔
انہوں نے کہا کہ عمرایوب جس پارٹی میں ہوتے ہیں، ایسی ہی جوشیلی تقریریں کرتے ہیں، جب وہ نواز شریف کے ساتھ تھے تب بھی ایسی ہی جوشیلی تقریریں کرتے تھے، جو ماحول پی ٹی آئی نے بنا دیا اس کے بعد میثاق پارلیمان کمیٹی کا کوئی جواز نہیں ہے، ٹویٹ کے ذریعے بانی پی ٹی آئی نے اپنی سوچ پھر واضح کردی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی خیبرپختونخوا میں جو بیج بو رہے ہیں، نتائج خطرنا ک ہوں گے، ان کی کوئی ساکھ نہیں ہے،2،4دن بعد یہ پھر اسٹیبلشمنٹ سے بات چیت کرنے کی بات کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ پتہ نہیں فیض حمید اندربانی پی ٹی آئی کے بارے میں کون سے گانے گارہے ہیں، بانی پی ٹی آئی علی امین گنڈاپور کو اپنے ہاتھ میں رکھنا چاہتے ہیں، انہیں پتا ہے کہ ان کے رابطے ہیں۔

متعلقہ خبریں