ایکس پر دھمکی آمیز بیان، عمران خان ایف آئی اے کی تحقیقات میں شامل تفتیش ہوگئے


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بانی چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر دھمکی آمیز پوسٹ کے حوالے سے ایف آئی اے کی تحقیقات میں شامل تفتیش ہوگئے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے عمران خان کے ایکس اکاؤنٹ سے دھمکی آمیز پوسٹ کی تحقیقات شروع کر دی ہیں، آج ایف آئی اے سائبرکرائم کی ٹیم نے بانی چیئرمین پی ٹی آئی سے اڈیالہ جیل میں 45 منٹ تک پوچھ کچھ کی۔
ایف آئی اے کی 3رکنی ٹیم میں ایف آئی اے کے تفتیشی اور تکینیکی افسران شامل تھے، ٹیم میں ڈپٹی ڈائریکٹر ایاز خان، محسن افضال اور محمد انیس شامل تھے، ایف آئی اے ٹیم نے بانی پی ٹی آئی سے دھمکی آمیز ایکس پوسٹ بارے مختلف سوالات کیے۔
یاد رہے کہ ایف آئی اے ٹیم کل رات بھی عمران خان سے تفتیش کےلیے اڈیالہ جیل گئی تھی لیکن عمران خان نے ٹیم سے ملنے سے انکار کرتے ہوئے اپنے وکلا کی موجودگی میں شامل تفتیش ہونے پر اصرار کیا۔