پشاور ، مغوی ڈاکٹر بحفاظت بازیاب، 2 اغوا کار گرفتار

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)کیپٹل سٹی پولیس پشاور کی خصوصی ٹیموں نے جدید تکنیکی بنیادوں پر منظم اغواءکار گینگ کا سراغ لگا لیا اور اس کارروائی کے دوران اغوا میں ملوث 2 اہم ملزمان کو گرفتار کرلیا . گرفتار ملزمان میں حکمت ولد عزت خان، سکنہ افغانستان اور اسد علی ولد محبت خان شامل ہیں .

کیپٹل سٹی پولیس پشاور کی اس کارروائی کے دوران مغوی ڈاکٹر محمد یوسف اغوا کاروں کے چنگل سے بحفاظت بازیاب کر لیا گیا . واقعہ سے متعلق مدعی ڈاکٹر فقیر اللہ نے مورخہ 4 ستمبر کو تھانہ سربند پولیس کو اپنے بیٹے ڈاکٹر محمد یوسف کے اغوائیگی کی رپورٹ کی تھی . واقعہ کا سی سی پی او پشاور قاسم علی خان نے سختی سے نوٹس لیا تھا . ایس ایس پی انوسٹی گیشن سجاد احمد صاحبزادہ کے مطابق اغوا کار گینگ نے مغوی ڈاکٹر کو اچینی روڈ پر اغواء کرنے کا اعتراف کرلیا . اغوا کار لواحقین سے کروڑ وں روپے مطالبہ کررہے تھے . ایس ایس پی انوسٹی گیشن سجاد احمد صاحبزادہ کے مطابق کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضے سے واردات میں استعمال ہونے والی گاڑی اور اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا . جب کہ گرفتار ملزمان نے دوران تفتیش گینگ میں شامل دیگر ملزمان کے نام بھی اگل دیے ہیں . .

متعلقہ خبریں