ریاستی اداروں کی کاروباری سرگرمیوں نے معیشت کو کتنے ہزار ارب کا نقصان پہنچا؟ وفاقی وزیر نے بتادیا


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر پیٹرولیم مصدق ملک نے کہا ہے کہ گزشتہ 10 سال کے دوران سرکاری اداروں میں اربوں ڈالر کا نقصان ہوچکا، کاروبار کرنا ریاست کا کام نہیں بلکہ روزگار کے مواقع پیدا کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔
قومی اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر پیٹرولیم و سینیٹر مصدق ملک نے کہا کہ خسارے کے شکار اداروں میں اصلاحات ضروری ہیں، 10 سال کے دوران سرکاری اداروں 6 ہزار ارب ڈالر کا نقصان کرچکے ہیں۔
مصدق ملک نے کہا کہ کہ ریاست کا مقصد لوگوں کو نوکریاں اور نوجوانوں کو موقع دینا ہے، اگر سارے ادارے ریاست کے ہوں تو تمام نوجوان کیا کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ سرکاری اداروں کا خسارہ عوام کے ٹیکس سے پورا ہوتا ہے، اگر سارے ادارے ریاست کے ہوں تو تمام نوجوان کیا کریں گے، ریاست تمام نوجوانوں کو کاروبار کا موقع فراہم کرے، پرائیوٹ سیکٹر میں نوجوان کو موقع دیا جائے۔