مستونگ، ڈاکوؤں نے چنگچی ڈرائیور کو آغوا کے بعد قتل کر دیا
مستونگ(قدرت روزنامہ)مستونگ میں ڈاکوؤں نے چنگچی ڈائیور کو آغواکے بعد قتل کر دیا ، تفصیلات کے مطابقگزشتہ شب مستونگ کے علاقےدشت سیاہ پشت کے مقام پر چنگچی ڈرائیورچنگچی میں پیٹرول لے کے جا رہا تھا کہ اس دوران سفید ٹوڈی کار میں سوار 4نقاب پوش مسلح افراد نےچنگچی ڈرائیور کو اسلحہ کے زور پر ہاتھ پاوں باندھ کر چنگچی سمیت اغواہ کر لیا ،جس کے بعد آدھی رات کو رکشہ ڈرائیور غلام مصطفی ولد عبدالمالک قوم ابابکی کو فائرنگ کرکے قتل کرکے سونا خان میاں غنڈی ایریامیں پھینک کرفرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ پولیس نے واقع کا نوٹس کے کر کارروائی کا آغاز کر لیا ہے ۔