ڈیرہ مراد جمالی ،2 مختلف واقعات میں 10افراد زخمی


نصیرآباد(قدرت روزنامہ)ڈیرہ مراد جمالی میں دو الگ واقعات میں 10افراد شدید زخمی ہو گئے ڈیرہ مراد جمالی میر جمعہ خان پولیس چوکی کے قریب مسلح افراد نے فائرنگ کرکے لاہور کے رہائشی کاشان علی اور اس کے ساتھی کو شدید زخمی کردیا زرائع کا کہنا ھے لاہور کا رہائشی کاشان علی منگولی تھانہ میں کیس کے سلسلے میں پیشی پر آیا ہوا تھا جبکہ دوسرہ واقعہڈیرہ مراد جمالی جتک چوک کے مقام پر پلاٹ اور مکان کے مسلئے پر عمرانی ،اور گجر قبائل سے تعلق رکھنے والے دو گروپوں میں تصادم جس میں ایجاز عمرانی ،سکندر علی عمرانی نصیر گجر ،عطااللہ گجر اور دوخواتین سمیت 8افراد شدید زخمی ہوئے جن میں اعجاز عمرانی اور ایک خاتون کی حالت انتہائی تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ تمام زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے لیے ٹرامہ سینٹر ڈیرہ مراد جمالی منتقل کرنے کے بعد مزید علاج کے غرض سیلاڑکانہ اور دیگر علاقے ریفر کر دیا گیا۔