خضدار، واٹر سپلائی اسکیموں میں خردبرد، ایکسیئن پی ایچ ای معطل


خضدار(قدرت روزنامہ)سیکریٹری پی ایچ ای نے سابق ایکسیئن پی ایچ ای خضدار عمران اکبر قمبرانی کو 90 روز کے لئے معطل اور ان کے خلاف انکوائری کے احکامات جاری کردیے ہیں، ایس ڈی او فیض ثاقب اور سابق ایکسیئن شیراحمد بزنجو کے خلاف بھی کاروائی کا امکان ۔ جو سال 2021-2022 اور سال 2022- 2023 میں خضدار کے دو سو قریب کے واٹرسپلائی اسکیمات میں غبن میں مبینہ طور پر ملوث پائے گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سیکرٹری پبلک ہیلتھ نے سابق ایکسئن پبلک ہیلتھ انجینئرنگ خضدارعمران اکبر قمبرانی کو بلوچستان بیڈا ایکٹ کے تحت نظم و ضبط کی خلاف ورزی پر 90 روز کے لئے معطلی اورانکوائری کے احکامات جاری کردیے ہیں ڈپٹی کمشنرخضدارنے 19 اگست کو مجازحکام کو بزریعہ لیٹر آگاہ کردیا تھا کہ موصوف ایکسئن نے ضلع خضدار کی چھ نامکمل وائر سپلائی اسکیمات کے ٹھیکیداروں کو سوفیصد ایڈوانس ادائیگیاں کرکے نظم وضبط کی خلاف ورزی کے مرتکب پائے گئے ہیں واضح رہے کہ موصوف اس سے قبل ضلع حب میں ایریگیشن کینال سے گلیکسی ٹائون پانی سپلائی کی 6کروڑ روپے لاگت کی اسکیم میں کنٹریکٹرز کو 75 فیصد ایڈوانس پیمنٹ کرکے اسکیم کو نامکمل چھوڑ کر ضلع حب کے عوام کو ایک اہم پراجیکٹ کے ثمرات سے محروم کرچکے موصوف کے اثر رسوخ کا یہ عالم ہیکہ ہنگلاج ماتا مندر میں واٹربورز کی اسکیمات میں گھپبلے کرنے پر سابق چیف سیکرٹری عبدالعزیز عقیلی نے بھی کاروائ کے احکامات دیے تھے گزشتہ دنوں سی ایم آئ ٹی نے بھی موصوف ایکسئن کے سیاہ کارناموں کی انکوائری کیلئے ضلع حب کا دورہ کیا توقع ہیکہ سی ایم ئی ٹی حقائق پرمبنی رپورٹ چیف سیکرٹری اوروزیراعلی بلوچستان کو تحریری طورہر جلد پیش کریگی یاد رہے وزیراعلی بلوچستان میر سرفرازبگٹی نے اہنے منصب کا حلف اٹھانے کے بعد بلوچستان میں کرپشن کی روک تھام۔کیلئے بلند بانگ دعوے کئے اب ان پر عملدرآمد کا وقت آگیا ہے بلوچستان کے عوام منتظر ہیں کہ بیوروکریسی کا قبلہ درست اورکرپٹ افسران کو ان کے عہدے سے برطرف کرکے مفادعامہ کے فنڈز کی خردوبرد میں ملوث ذمہ داران کے خلاف بلالحاظ عہدہ ومرتبہ کاروائی عمل میں لاکر وزیراعلی سرفراز بگٙٹی بلوچستان میں گڈگورننس کی مثال قائم کریں بلوچستان میں وزارت اعلی کے منصب پر فائز ہونے والے شخصیات میں انکا نام ہمیشہ کیلئے سربلند رہیگا.دریں اثناء ایس ڈی او فیض ثاقب اور سابق ایکس این شیراحمد بزنجو کے خلاف بھی کاروائی کا امکان ۔ جو سال 2021-2022 اور سال 2022- 2023 میں خضدار کے دو سو قریب کے واٹرسپلائی اسکیمات میں غبن میں مبینہ طور پر ملوث پائے گئے ہیں