قومی اسمبلی اجلاس کا ایجنڈا جاری، آئینی بل آج بھی ایجنڈے میں شامل نہیں


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)قومی اسمبلی کا اجلاس آج شام چار بجے ہوگا۔ عدالتی اصلاحات سےمتعلق آئینی ترمیم کا بل ایجنڈے میں شامل نہیں۔
قومی اسمبلی اجلاس کا چھ نکاتی ایجنڈا جاری کر دیا گیا۔ عدالتی اصلاحات سے متعلق آئینی بل آج بھی ایجنڈے میں شامل نہیں۔ آسیہ ناز تنولی اور زہرہ ودود فاطمی کا ملک بھر ذیابیطس کے مریضوں سے متعلق توجہ دلاؤنوٹس پیش کیا جائے گا۔ اسلام آباد میں ناقص تعلیمی معیار سے متعلق شاہدہ بیگم کا توجہ دلاؤ نوٹس بھی ایجنڈے کا حصہ سے۔ اس کے علاوہ وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کی صدرِ مملکت کے پارلیمنٹ سے خطاب پر اظہارِ تشکر کی پیش کردہ تحریک پر مزید بحث ہوگی۔
دوسری جانب وفاقی کابینہ اجلاس میں مجوزہ آئینی ترامیم کی منظوری دی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق حکومت نے چیف جسٹس کی ریٹائرمنٹ کی عمر نہ بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے ۔ دوسری ترمیم چیف جسٹس آف پاکستان کی تقرری کے طریقہ کار سے متعلق ہوگی ۔ ترمیم کے مطابق ۔ حکومت فیصلہ کرے گی کہ پانچ سینئر ججز میں سے کس کو چیف جسٹس بنانا ہے۔
تیسری ترمیم ہائیکورٹ کے ججز کی تقرری سے متعلق ہوگی ۔ ہائیکورٹ کے جج کا ملک میں کہیں بھی تقرر کیا جاسکے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے ہائیکورٹ جج کی تقرری کیلئے متعلقہ جج سے مشاورت کی شق ختم کی جا رہی ہے۔