وہ وقت جب ایک نجومی نے رنبیر کپور کی ہونیوالی بیوی سے متعلق دلچسپ پیشگوئی کی
ممبئی (قدرت روزنامہ) بالی ووڈ سپر اسٹار رنبیر کپور کا ایک پرانا کلپ دوبارہ وائرل ہوگیا جس میں ایک نجومی نے مستقبل میں انکے لائف پارٹنر کے بارے میں بات کی تھی اور انکی شریک حیات کی خوبیاں بھی بتائی تھیں۔
روزنامہ جنگ کے مطابق بالی ووڈ اداکار رنبیر کپور نے 2011 میں سمی گریوال کے مشہور ٹاک شو “سمی سیلیکٹس انڈیا موسٹ ڈیزائرایبل” میں شرکت کی۔شو میں ہر قسط کے دوران، ٹیروٹ کارڈ ریڈر (فال نکال کر مستقبل کی پیشگوئی کرنے والی) منیشا کھتوانی نے مہمانوں کے مستقبل کے پارٹنرز کے بارے میں پیشگوئیاں کیں۔
رنبیر کپور بھی اسی طرح کی ایک قسط میں شریک ہوئے تھے جو ویڈیو اب دوبارہ زیر گردش ہے۔ اس پرانے کلپ میں منیشا نے رنبیر کی ہونے والی بیوی کے بارے میں بتایا اور ان کی ازدواجی زندگی کے بارے میں بھی پیشگوئی کی۔رنبیر کپور کی شادی کی پیشگوئی کرتے ہوئے منیشا نے رنبیر سے بات کی اور کہا، “جس سے آپ شادی کریں گے، وہ بہت جذباتی اور محبت کرنے والی شخصیت ہوگی۔”
اپنی بات جاری رکھتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ “اس کا اپنا ایک کیریئر ہوگا اور وہ آپ کے کام کو بہت اچھی طرح سمجھے گی۔ آپ دونوں کے درمیان گہری دوستی ہوگی کیونکہ آپ اس قسم کے شخص ہیں جسے تعلقات میں جانے سے پہلے دوستی کی ضرورت ہوتی ہے۔”
یادرہے کہ رنبیر کپور نے 2022 میں عالیہ بھٹ سے شادی کی تھی جبکہ دونوں اسی برس نومبر میں بیٹی راہا کے والدین بھی بنے۔مداح اس پرانے کلب کو رنبیر کپور کے ایک حالیہ انٹرویو سے جوڑ رہے ہیں جس میں اداکار اپنی اہلیہ عالیہ بھٹ کی قربانیوں کے معترف نظر آئے۔
انکا کہنا تھا کہ خاص طور پر جب آپ شادی میں ہوتے ہیں، تو آپ کو اپنی شخصیت کو چھوڑنا پڑتا ہے اور وہ (عالیہ) بھی اپنی شخصیت چھوڑ رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم زندگی کو ایک دوسرے کےلیے جینے کے قابل بنانے کی خاطر ایڈجسٹمنٹ کر رہے ہیں۔ کسی بھی شادی میں ایسا ہی ہوتا ہے۔
اگر یہ سمجھتے ہیں کہ ہم چپ کر جائیں گے تو یہ ان کی بھول ہے، ترامیم کی بازگشت کے درمیان عمران خان نے مستقبل کے ارادے ظاہر کردیئے
دوسری جانب اس پرانے کلب میں نجومی کا کہنا تھا کہ “شاید آپ اس سے مختصر طور پر مل چکے ہوں لیکن ابھی تک آپ اسے گہرائی سے نہیں جانتے۔”